تحصیل ہسپتال جہانیاں کی  لیڈی ڈاکٹرکیخلاف انکوائری نہ ہو سکی

Jun 18, 2021

 جہانیاں(تحصیل رپورٹر)تحصیل ہسپتال جہانیاں کی آپریشن سے انکاری لیڈی ڈاکٹر کیخلاف انکوائری نہ ہو سکی احکامات جاری ہونے کے باوجود حکم نامہ ہی غائب کر دیا گیا ،  متاثرہ غریب خاندان  ہسپتال جہانیاں ، ڈی سی آفس خانیوال ، اور ڈی ایچ او آفس  کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گیا ، متاثرہ خاندان نے ڈپٹی کمشنر خانیوال ، کمشنر ملتان سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں