گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام سرور نے صبح سویرے سلاٹرہاؤس میں جا کر جانوروں کے ذبح ہونے کے نظام کو چیک کیا اور ڈاکٹر کو ہدایت کی کہ کوئی بھی بیمار اور لاغر جانور کسی صورت ذبح نہ کیا جائے صحت مند جانورچیک کرنے کے بعد ذبح کیا جائے اور مہر لگا کر فروخت کیلئے مارکیٹ بھیجا جائے اسی طرح انہوں نے احساس کفالت پروگرام سینٹر کا وزٹ کیا اوروہاں ہونے والے انتظامات اور کرونا ایس اوپیز کے حوالے سے اقدامات کو بھی چیک کیا تحصیل آفس کا وزٹ کرتے ہوئے وہاں پینے کے پانی اور دیگر امور کو بھی چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ سائلین کو سہولیات میسر کی جائیں اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں صفائی کے نظام کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہر کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا اس سلسلہ میں عوام کا تعاون اشد ضروری ہے عوام شہر کی بہتری کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں