ملتان (سپیشل رپورٹر)جاوید اختر محمود نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے کارپوریشن کلرک معطل کردیا۔ویڈیو میں شہری نے کمشنر ملتان سے انسداد تجاوزات ٹیم کے ناروا اور امتیازی رویے بارے شکایت کی تھی۔کمشنرنے ویڈیو میں بدتمیزی کرنے والے جونئیر کلرک ریگولیشن برانچ علی حیدر کو معطل کرتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کانوٹس، کمشنر نے کارپوریشن کا کلرک معطل کردیا
Jun 18, 2021