وزیرِ اعظم عمران خان آج داسو ڈیم کا دورہ کریں گے.وزیرِ اعظم داسو ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے. داسو ڈیم فیز ون 2025 میں مکمل ہو کر نیشنل گرڈ میں 2160 میگا واٹ کی فراہمی شروع کر دے گا. جبکہ 2029 میں فیز ٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی.
وزیرِ اعظم عمران خان کے پاور سیکٹر اصلاحات اور ملکی پانی کے وسائل کے بہتر استعمال کے ویژن کے تحت موجودہ دورِ حکومت میں داسو ڈیم پر کام کی رفتار کو بڑھایا گیا. ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا کام مکمل کیا گیا اور کرونا وباء کے باوجود ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیم کی تعمیر جاری ہے.
اس موقع پر وزیرِ اعظم ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئیرز اور مزدوروں سے بات بھی کریں گے.