وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن کا نہیں ،بلکہ آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ داسو ڈیم فیز ون 2025 اور فیز ٹو 2029 میں مکمل ہوگا، داسو ڈیم فیز ون سے نیشنل گرڈ کو 2160 میگا واٹ بجلی دی جائے گی جبکہ ڈیم کا فیزٹو مکمل ہونے کے بعد اس کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی طرح بے منطق اور معیشت پر بوجھ ڈالنے والے منصوبوں اورنج ٹرین اور میٹرو بسوں پر پیسہ خراب کرنے کی بجائے معیاری مستقبل کے لئے قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ 10 بلین ٹری کے تحت جولائی20 سے مارچ21 کے دوران وفاقی حکومت نے 814 ملین نئے درخت لگائے، جس منصوبے پر مخالفین تنقید کرتے ہوئے گھٹیا سیاست چمکاتے رہے آج وہ بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزاز بن گیا، ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو عالمی دنیا نے سراہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ ادوار میں ٹمبرمافیا نے جنگل کاٹ کر نہ صرف ملکی خزانے کو کھربوں کا نقصان پہنچایا بلکہ ماحولیاتی تبدیلی کے ذمہ دار بھی یہی لوگ تھے، اس وقت کے حکمرانوں نے مافیا کو بھی چند ٹکوں کیلئے کھلی چھوٹ دے کر آنکھیں بند کیں کیونکہ انکے نزدیک ملک کا مستقبل نہیں انکی نسلوں کا مستقبل اہم تھا۔انہوںنے کہاکہ جب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عمران خان اگلے الیکشن کا نہیں، آنیوالی نسلوں کا سوچ رہے ہیں ، انہیں آنے والی نسلوں کی فکر ہے تو وہ صرف جملہ نہیں انکا ایمان تھا اسی مقصد کیلئے انہوں نے نہ صرف معاشی، سفارتی اور سیاسی محاذ پر مشکل ترین جنگ لڑی بلکہ پاکستان کو آنے والی نسلوں کے رہنے کیلئے بہترین بنانے کیلئے بلین ٹری منصوبہ بھی شروع کیا۔
عمران خان اگلے الیکشن کا نہیں ،
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 18, 2021
بلکہ آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں۔
عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی طرح بے منطق اور معیشت پر بوجھ ڈالنے والے منصوبوں اورنج ٹرین اور میٹرو بسوں پر پیسہ خراب کرنے کی بجائے معیاری مستقبل کے لئے قومی اہمیت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔