وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان بہتر تعلیم کے حصول سے گالی و بدکلامی کو پنجاب کا کلچر کہنے والے غیرت و اخلاقیات سے عاری سیاستدانوں کی غلامی سے آزاد ہونگے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو بہتر تعلیم کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے، مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی قوم سے کمٹمنٹ ہے۔ بزدار حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی طور پر 442 ارب روپے رکھے گئے، گذشتہ بجٹ کی نسبت تعلیم کے بجٹ میں 51 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کا ہر بچہ اور نوجوان بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوگا، نوجوان بہتر تعلیم کے حصول سے گالی و بدکلامی کو پنجاب کا کلچر کہنے والے غیرت و اخلاقیات سے عاری سیاستدانوں کی غلامی سے آزاد ہونگے.