فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ

Jun 18, 2021

ممتاز احمد بڈانی

مکہ مکرمہ

ممتاز احمد بڈانی سعودی عرب 
وزارت حج وعمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاھے
 وزارت نے کہا ہے کہ ’سال رواں کے حج میں صرف 60 ہزار شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو فریضے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی‘۔’دنیا بھر میں کورونا وبا کی صورتحال اور وائرس کی نئی شکلیں ظاہر ہونے کے باعث فریضے کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک حج کی ادائیگی کی شرط ہے۔
 حج کے ضوابط کی وضاحت کے لئے ریاض میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’محفوظ حج کے لئے کوشش کریں گے‘۔
’سعودی عرب کو وباو¿ں سے نمٹنے کا طویل تجربہ ہے جس سے حج کے دوران فائدہ اٹھایا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دنیا ابھی تک کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، دنیا سے یہ خطرہ ابھی تک نہیں ٹلا‘۔
’امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ عازمین کورونا وائرس کی نئی شکلوں کا شکار نہ ہوں‘۔دوسری طرف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’امسال حج و عمرہ کو اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کے فیصلے سے اسلامی ممالک کو ا?گاہ کر دیا گیا ہے‘۔’تمام برادر اسلامی ملکوں نے سعودی عرب کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اسے سراہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر حج کی درخواستیں موصول کی جائیں گی‘۔
’اس مقصد کے لئے ویب سائٹ پر لنک کا اجرا کر دیاگیا ھے
انہوں نے کہا ہے کہ ’محفوظ حج کے لئے تمام امکانات اور خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے‘۔
اس مرتبہ خواتین بھی بغیر محرم کے حج درخواست دینے کے اھل ھوں گی خواتین کے حج کی ادائیگی کےلئے علیحدہ گروپ بنائے جائیں گے۔
وزارت حج وعمرہ نے کہا ھے کہ رواں سال حج موسم کیلیے صحت ضوابط اور ایس اوپیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے تین حج پیکیج کی منظوری دی گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کے باعث حج پیکیج کی فیس بڑھ گئی ہے ۔حج کےلیے تین پیکیجز متعارف کروائے جارھے ھیں پہلا پیکیج گیسٹ سپیشل ٹاورھے اس پیکیج میں عازمین کو منی'ٹاور میں رھائش دی جائے گی ایس اوپیز کی پابندی کرتے ھوئے خدمات فراھم کی جائیں گی مکہ مکرمہ سے مشاعرمقدسہ اور واپسی شامل ھو گی اس پیکیج کی فیس 16560.50 ریال فی کس ھو گی دوسرا پیکیج14381.95 ریال فی کس ہے ، جس میں اس پیکیج میں حجاج کرام کو سپیشل خیمہ ھے ۔جس میں جمرات کے قریب خیمہ فراھم کیا جائے گامشاعر مقدس لانے لے جانا بھی شامل ہے ۔تیسرا پیکیج12113.95 ریال فی کس ھے اس میں عوامی خیمہ ہے جس میں ایس اوپیز کے ساتھ مکہ مکرمہ سے مشاعر مقدسہ لانا لے جانا شامل ھے اس میں واٹ شامل نہیں ھے اس میں واٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔وزارت حج وعمرہ کی ویب سائیٹ پہ درخواستوں کا عمل شروع ھو چکا ھے وھی درخواست کے اھل ھوں گے جو سعودی شہری ھیں یا سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ھیں جو اسوقت سعودی عرب کے شہر میں مقیم ھوں بیرون ملک سے حجاج اس مرتبہ شامل نہیں ھو سکیں گے۔

مزیدخبریں