ابوظہبی، شہری ماسک، دستانے اور دیگر لوازمات سڑک پر نہ پھینکیں

متحدہ عرب امارات کی پولیس نے شہریوں کویاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیس ماسک، دستانے اور دیگر لوازمات سڑک یا عوامی مقامات پر نہ پھینکیں، ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو ایک ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظبی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے عوامی اگاہی پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سڑک کنارے، فٹ پاتھوں، سیاحتی مقامات پر فیس ماسک، دستانے اور دیگر لوازمات پھنکنے والوں پر ایک ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پولیس نے سڑکوں، شاہراہوں کی سخت نگرانی شروع کردی ہے۔ پولیس نے شہریوں کو بتایا کہ فیس ماسک، دستانے وغیرہ کو باقاعدہ تلف نہ کرنے سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، جو وبائی بیماری کے دوبارہ پھیلنے اور حفظانِ صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ فیس ماسک، دستانے تھیلے میں ڈال کر انہیں کچرے دان میں پھینکیں اور پھر ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں۔

ای پیپر دی نیشن