آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی. آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پر گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات میں ہم آہنگی کی بنیاد پر باہمی تعلقات کی تذویراتی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کی جاری کاوشوں کو سراہا۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی ہائی کمشنر نے کورونا کے خلاف تعاون پر بھی بات چیت کی۔