گنداواہ فائربریگیڈ سے محروم ، ہنگامی حالات میں مشکلات

Jun 18, 2022

گنداواہ(نامہ نگار) گنداواہ شہر میں فائربریگیڈ  کی کمی کے باعث  ہنگامی حالات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔فائربریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے  آتشزدگیکے واقعات میں اب تک  کئی گھر جل چکے  ہیں۔تفصیلات  کے مطابق کثیر آبادی  پر مشتمل گنداواہ شہر فائربریگیڈ سے محروم ہے جس کی وجہ سے ہنگامی حالات میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں آتشزدگی کے باعث نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ فائربریگیڈ نہ ہونے کی وجہ تحصیل گنداواہ میں ایمرجنسی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے آگ لگنے کی صورت میں بڑے مسائل پیش آتے ہیں گنداواہ اور گردونواح آگ لگنے کے بہت سارے واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔عوام  نے وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اور کمشنر نصیرآباد سے مطالبہ کیا  کہ ہنگامی طور پر گنداواہ کو فائربریگیڈ  فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں