کوئٹہ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سنیئر نائب صدر نواب سلمان خان خلجی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے سابق نا اہل حکمرانوں کی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی طور پر بدحالی شکار ہے وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک جلدمالی بحران سے باہر نکلے آئے گا،بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) فعال اور منظم ہورہی ہے اوران شاء اللہ آنے والا وقت مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے نازیہ قریشی کو اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہیں۔یہ بات انہوں نے نازیہ قریشی ایڈووکیٹ، نورین فاطمہ ایڈووکیٹ، نادیہ سلیم،ثانیہ شاہ اوردیگر کی بلوچستان عوامی پارٹی اوردیگرسیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔