حکمرانوں نے زندگی تنگ کردی،لوگ خودکشیوں پر مجبورہوگئے:عبدالحلیم مدنی

کوئٹہ(بیورورپورٹ ) جمعیت علماء  اسلام (س) کے صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحلیم مدنی نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام پر زندگی تنگ کردی ، اورعوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں سابق حکومت کے دور میں مہنگائی مارچ کرنے والوں نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران پٹرولیم کی مصنوعات میں 90روپے کے قریب اضافہ کیا ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آیا ہے اور عوام مہنگائی کے ہاتھوں د و وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں مہنگائی مارچ کرنے والوں نے اپنے دور اقتدار میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں اورآئی ایم ایف کے کہنے پر ملک میں پٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن