گوجرانوالہ:دارالامان میں بچوں ، عورتوں کے دانتوں کا فری علاج ہوگا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ اور دارالامان کے درمیان معاہدہ، بچوں اور عورتوں کے دانتوں کا فری علاج کیا جائیگا"پی ڈی اے گوجرانوالہ کے وفد نے گزشتہ روز دارلامان گوجرانوالہ کا دور کیا اور سپرنٹنڈنٹ میڈیم سمیرا اقبال سے ملاقات کی۔ پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے ویلفیئر پراجیکٹ کے تحت دارلامان طے پانیوالے معاہدے کے بعد بچوں اور عورتوں کو دانتوں سے متعلق فری علاج مہیا کیا جائیگا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ڈاکٹر حسن بشیر بسرا کا کہنا تھا کہ پی ڈی اے گوجرنوالہ نے پبلک ویلفیئر کلینکس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے دارلامان میں موجود لوگ جو دانتوں کا مہنگا علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے انہیں انکی دہلیز پر علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائے جائیگی۔ اس موقع پر صدر پی ڈی اے ڈاکٹر شاہد امان راٹھور،نائب صدر ڈاکٹر رضوان اصغر، لیڈی نائب صدر ڈاکٹر عائشہ عمران اور سوشل آفیسر محمد عمر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن