گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا ،صوبائی رہنما بلال قدرت بٹ ،ضلعی نائب امراڈاکٹر عبید اللہ گوہر،سید علی رضاحسنی،ناصرمحمود کلیر،عبدالحمید گورائیہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی،عرفان بھٹی،ضلعی صدر جے آئی یوتھ بشار ت علی صدیقی ، ضلعی جنرل سیکرٹری لیبر ونگ ناصر خان مروت ،صابر بٹ،یوسف بٹ ،خرم سلیم کھوکھر ،حاجی منشا مغل ، میاں یوسف ،سعید احمد کھوکھر ،طاہر مکی ،ڈاکٹر محمد شریف گجر ،فیض الحق قریشی، آصف یوسف سمیت دیگر رہنمائوں نے جماعت اسلامی کے رہنما و امیدوار پی پی 63فرقان عزیز بٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ملزم کی گرفتاری کو جلد سے جلد یقینی بنائے آر پی او گوجرانوالہ ، سی پی او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے سخت سزا دلوائی جائے ، انہوں نے کہا کہ پولیس نے اگر ملزم کو گرفتار نہ کیا تو جماعت اسلامی سی پی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی ۔