گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے زیر اہتمام بھارت میں بی جے پی کی ترجمان کی طرف سے کی جانے والی توہین رسالت ؐ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی نکالی۔جس کی قیادت صدر وزیرآباد محمد جاوید اقبال قادری نے کی ۔اس موقع پر پیرسید علی سجاد حیدر شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف ،مفتی محمد ادریس قاسمی ۔علامہ قاری پیر حسنات احمد ۔قاری شہاب ثاقب صدیقی ۔قاری شفاقت علی کیلانی حافظ مبین رضا سعیدی ۔حافظ بشیر احمد حیدری ۔قاری بشیر احمد کیلانی ۔قاری محمد افضل قادری ۔قاری ظہیر احمد جلالی سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام مشائخ عظام اور عوام نے شرکت کی ۔سمیت علماء اکرام، مشائخ عظام تنظیمات اہلسنت کے قائدین،وکلاء برادی،صحافی،ڈاختر،پروفیسرز سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ناموس رسالت کے حق میں اور گستاخان کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی دفتر سنی تحریک قادر آباد روڈ شریف میڈیکل کمپلیکس علی پور چٹھہ سے شروع ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک پر اختتام پذیرہوئی۔
گوجرانوالہ:سنی تحریک کابھارت میں توہین رسالت ؐ کے خلاف مظاہر ہ
Jun 18, 2022