شہرکی تعمیر و ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے:بلال فاروق تارڑ

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)گکھڑ کی تعمیر و ترقی کے لیے علاقہ ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ متحرک اے سی وزیر آباد رانا امجد محمود اور ایم پی اے بلال فاروق تارڑ کی میونسپل کمیٹی گرائونڈ میں گکھڑ کے معززین سے طویل مشاورت جس میں بلدیہ گکھڑ کی انتظامیہ سابق چیئرمین وسیم یعقوب بٹ ،وائس چیئرمین ارسلان ثاقب انصاری کے ساتھ تمام سابق کونسلرز کے علاوہ اجلاس میںپاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گکھڑ کے جنرل سیکرٹری جبران لطیف قریشی ،سینئر نائب صدر اللہ لوک انصاری،نائب صدر شاہد اقبال انصاری ،نوجوان مسلم لیگی رہنما حافظ عثمان سندھو،شہباز دین بٹ، ملک عبدالصبو ، سیٹھ طارق،زمان بٹ،ناظر گجر،چودھری صاحبداد چدھڑ، ادریس بٹ،حسن بٹ،حاجی استخار ہاشمی سمیت کثیر تعداد میں معززین شہر نے شرکت کی اور مسائل کے حل کیلئے  اپنے تعاون کا یقین دلایا  اس سلسلہ چند ایک اہم تجاویز عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چھوٹے چھوٹے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بجائے واٹر سپلائی لائن پر ہی فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے پر زور دیا گیا تاکہ ہر شہری کو صاف پانی کی سہولت  میسرہو سکے ویسٹیج کے خاتمہ  کے لئے الگ جگہ مختص کی جائے جہاں کھدائی کے بعد کچرا کو ڈمپ کیا جا سکے شہر کی صفائی کے لئے سینٹری ورکرز کی تعداد کو بڑھانے کی تجویز بھی رکھی گئی جبکہ گلیوں میں بجلی کی تاروں اور خونی یوٹرنز کے مسائل بھی زیر غور لائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن