عوام مہنگائی ،بیروزگاری ،لاقانونیت کے کرب میںمبتلا ہیں : چوہدری توصیف

Jun 18, 2022

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)جماعت اسلامی پی پی 140 کے نامزد امیدوار چودھری توصیف نے ضلعی امیر رانا تحفہ دستگیر، ٹکٹ ہولڈر چودھری غلام رسول بھٹی ، سٹی امیر میاں رمضان ، عرفان اسحق گجر، ڈاکٹر رائے الطاف حسین ،شہزاد طاہر سمیت دیگر کے ہمراہ شیخوپورہ کی بلدیاتی وارڈز کا دورہ کیا اس موقع پر پارٹی کارکنان کے علاوہ معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور انتخابی منشور کے حوالہ سے تفصیلی گفتگوبھی کی گئی بعدازاں ضلعی سیکرٹریٹ میں اجلاس میں شرکت بھی کی جہاں پر پی پی 140کے ضمنی انتخابات کی تیاریوں ،کارنرمیٹنگز کے انعقاد کے علاوہ کارکنوں سے رابطہ سے متعلق گفتگو کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے چودھری توصیف نے کہاکہ عوام مہنگائی ،بیروزگاری ،لاقانونیت کے کرب میںمبتلا ہیں جبکہ حکمران جماعت ڈیڑھ ماہ قبل اقتدار سے رخصت ہونیوالوں پر الزامات لگاکر قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں جبکہ یہ بات واضح ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک وقوم کیلئے جو ظالمانہ پالیسیاں بنائیں 14 جماعتوںپر مشتمل اتحادی حکومت ان پالیسیوںپر عمل کرکے قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

مزیدخبریں