پھلروان چوک: بنکوں کا یوٹیلٹی بل لینے سے انکار ،صارفین کا احتجاج

پھلروان چوک(نا مہ نگار)قومی و نجی بنکوں کا یوٹیلٹی بل لینے سے انکار صارفین کو موبائل شاپ پر بل اداکا مشورہ ،صارفین کا شدید احتجاج ‘صارف سابق چیئر مین بلدیہ صفدرآباد چوہدری محمد افضل شاد نے بتایا کہ میں آئس فیکٹری کا مالک ہوں گذشتہ روز فیکٹری کا بل جس کی رقم تقریباً6لاکھ روپے تھی۔ بل کی ادائیگی کے لیے میںنے اپنے بھتیجے کو قومی بنک سمیت نجی بنک اور پوسٹ آفس بھیجا مگر تمام نے بل لینے انکار کر دیا اور مشورہ دیا کہ آپ اپنا بل ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کر ے۔ جبکہ اتنی بڑی رقم کا بل موبائل شاپ والے نہیں وصول کرتے ۔چوہدری افضل نے گورنر سٹیٹ بنک سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی بنک سمیت نجی بنکوں کو یو ٹیلٹی بل لینے کا پابند کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...