کبڈی ،پہلوانی سمیت دیگر کھیل پنجاب کی ثقافت ہیں:وقاص محمود

Jun 18, 2022

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار پی پی 141 چودھری وقاص محمود مان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کوبے راہ روی سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوںکے میدان آباد کئے جائیں دیہی سطح پر روایتی کھیل آج بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں حکومتیں اگرروایتی کھیلوںکی سرپرستی کریں تو ہماری نوجوان نسل ویڈیو گیمز ، انٹر نیٹ اور یوٹیوب جیسی جدید وبائوں سے چھٹکارا پاسکتی ہیں کبڈی ،پہلوانی سمیت دیگر کھیل پنجاب کی ثقافت ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے نواحی گائوں چک ناہرہ میں کبڈی میلہ کے فائنل میچ میںکامیاب ہونیوالے کھلاڑی کو ٹرافی دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

مزیدخبریں