لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ سیزن کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی جائیگی جس میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں 30 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کی الگ ،الگ کیٹیگریز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں،معاوضوں پر چیئرمین پی سی بی دلچسپی لے رہے ہیں۔ اجلاس میں پی سی بی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری اور شرکا کو پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن پر اپڈیٹ بھی دی جائیگی۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ممکنہ ایونٹس سے متعلق معلومات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔