لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے 20سے 21جون کو ہوگا۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں لگایا جائیگا، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی 25جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرینگے، جس کے بعد 26 جون سے تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کو سری لنکا بورڈ کی جانب سے درخواست پر ختم کیا گیا تھا۔سری لنکا بورڈ نے لنکا پریمئیر لیگ کی وجہ سے ون ڈے سیریز ختم کرنے کا کہا تھا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز جولائی میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان‘ سری لنکا ٹیسٹ سیریز، قومی سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
Jun 18, 2022