140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ والے 20 باؤلرز مل گئے : ندیم خان کا دعویٰ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت 20 سے زائد بائولرز ایسے ملے ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ بائولنگ کرتے ہیں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان نے بتایا کہ ہائی پرفارمنس سنٹر میں سپیشلائزڈ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کنڈیشنگ کیمپ کا تجربہ کامیاب رہا اب سپیشلائزڈ کیمپ کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس سلسلے کومزید آگے لے کر چلیں گے۔ اس وقت 20 سے زائد بائولرز ایسے ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ بائولنگ کرتے ہیں ،ان فاسٹ بائولرز کی عمریں 19 سے 24 برس کے درمیان ہیں۔بائولرز کے لیے باہر سے ایک ڈویلپمنٹ کوچ کی خدمات حاصل کریں گے، انہیں گروم کیا جائے گا اور اس طرح اگلے 10 برسوں کے لیے پاکستان کی فاسٹ بائولنگ کا مسئلہ حل ہو گا۔ خوشی ہے کہ ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز نے محمد حسنین کے ساتھ کام کیا، ماضی میں ایکشن کی درستگی کے لیے باہر سے کنسلٹنس کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں، لیکن اس مرتبہ عمر رشید نے محمد حسنین کے ساتھ کام کیا، ابھی مزید کام کیا جا رہا ہے، کیونکہ محمد حسنین کلیئر تو ہو گئے لیکن اب انہیں نئے ایکشن کا عادی بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...