لاہور(سپورٹس رپورٹر ) 41ویں ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا 7 رکنی قومی دستہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر سرپرستی واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی شہرنیو دہلی پہنچ گیا۔ ٹیم منیجر عدنان احسان خان،کوچ سخاوت علی شاہ،مکینک جاوید خان اور کھلاڑیوں میں کپتان محسن خان، سید عاقب شاہ، محمد شریف اور ظہور احمد شامل ہے۔ سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کلیئر نے ٹیم کو الوداع کیا ۔انہوںنے کہا کے اگر بھارت ٹائم پر ویزے جاری کر دیتا تو اچھے نتائج کی امید کی جا سکتی تھی کیونکہ لڑکوں نے بہت محنت کی ہے۔کچھ وجوہات کے بنا پر میرا ویزا تاحال جاری نہیں کیا امید ہے آ ج مل جائے تو کل تک روانگی ہو گی۔ پھر ایشین کانفرنس میں بھی شمولیت ممکن ہو جائے گی۔ ان کے ہمراہ ٹیم کو الوداع کرنے سیکرٹری پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن شہزادہ بٹ، نیشنل کوچ سردار نزاکت اور امجد نواز خان بھی موجود تھے۔
ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ ‘قومی ٹیم براستہ واہگہ بارڈ ر بھارت پہنچ گئی
Jun 18, 2022