کشمیر میں مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں :پیر منظور احمد

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ نقشبندیہ پیر میاں منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارتی حکومتی جماعت بی جے پی لیڈروں کی طرف سے شان رسالت ؐ میں آئے روز کی جانیوالی گستاخیوں کے معاملہ کو او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر اٹھائے، مودی کے دور میں حکومت میں ایک طرف بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے اور مقبوضہ کشمیر میںحریت پسند مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں تو دوسری طرف شان رسالت ؐ میں گستاخیاں کی جارہی ہیں اور یہ سب مودی سرکار کی ایما پرکیا جارہا ہے، اپنے ایک بیان میں میاں منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا کہ بھارتی خاتون سیاستدان ملعونہ نوپور شرما کی طرف سے کی گئی جسارت پر پوری امت مسلمہ کے دل شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن