شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) سماجی وانجمن تاجران لنڈا مارکیٹ کے رہنما محمد زکریا شاہین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ سے لاہور تک ایئرکنڈیشنڈ بس سروس شروع کرے تاکہ عوام کو سفر کی بہتر سے بہتر سہولت میسر آسکے شیخوپورہ میں پہلے مختلف کمپنیوں کی طرف سے ایئر کنڈیشنڈ بس کی سروس شروع کی گئی تھی مگر اچانک تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی لوگ اب مجبوراً ٹوٹی پھوٹی ویگنوں اور غیر معیاری بسوں پر سفر کر نا پڑ رہا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگوکرتے کیا۔
شیخوپورہ سے لاہور تک ایئرکنڈیشنڈ بس سروس شروع کی جائے:زکریا شاہین
Jun 18, 2022