کوٹ رادھاکشن(نمائندہ خصوصی) معاشرے سے اخلاقی گراوٹ اور بے راہ روی کے خاتمے کیلئے اساتذہ، علماء کرام اور مذہبی سکالرز کو کردار اداکرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی رہنما چیئرمین زہرا ویلفیئرفائونڈیشن پاکستان ناصر محمود ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انٹرنیٹ نے دوریاں ختم کی ہیں اور مختلف شعبوؓ نے ترقی کی ہے وہیں پر انٹرنیٹ کے غلط استعمال کی وجہ سے معاشرے میں بے راہ روی اور اخلاقی گراوٹ نے بھی اپنا اثر دکھایاہے۔ معصوم ذہنوں کو تباہ کرنے کیلئے انٹرنیٹ نے بنیادی کردار اداکیا ہے ۔ اس کا واحد حل یہ ہے کہ مسجد سے لیکر مکتب تک ہمارے علماء کرام، اساتذہ کرام ، مذہبی سکالرز اور سماجی کارکن اپنا مثبت کردار اداکریں۔