شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران سٹیڈیم شاپنگ سنٹر کے صدر میاں شاہد اسلم جالندھری اور جنرل سیکرٹری محمد احمد نے کہا ہے کہ کسی فرد واحد ،گروہ یاریاست کی طرف سے نامو س رسالت کیخلاف ناپاک جسارت اوراسلام کیخلاف جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی بھارت کی ریاستی فسطائیت کیخلاف فیصلہ کن مزاحمت اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا وقت آگیا ہے دو ارب مسلمانوں کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیاہے، بھارت کے بدبخت اور شدت پسند حکمران قدرت کے غضب کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔