عمران خان کا طرز عمل جمہوریت کے مفادمیںنہیں:رفاقت علی

Jun 18, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ساڑھے تین سالوںکے دوران ملک کیساتھ جو کھلواڑ کیا ہے اس کی سزاآج پوری قوم مہنگائی،بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت میںبھگت رہی ہے عمرانی حکومت میںہونیوالے غیر ملکی معاہدوں اورپالیسیوں سے ملکی معیشت بحال ہونے کی بجائے بدحال ہوگئی ہے مہنگائی ،بیروزگاری میںاضافہ سے ملک کے اندر سیاسی ومعاشی عدم استحکام پیدا ہوگیا عمران خان سازش کا ڈرامہ رچا کر عوام کی توجہ اپنی نااہلی ، ناکامی سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں فوج کی طرف سے وضاحتی بیان کے بعد سازشی خط کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا ہے قومی اداروں کیساتھ عمران خان کا طرز عمل کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کے مفادمیںنہ ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے سٹی صدر ملک شہزاد ڈوگر، چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سید علی عباس، ملک زاہد شفیق،ملک عرفان اسلام،ارسلان گوندل، حافظ رضوان بنگش، میاں بابر منشاء ،شفاعت علی چوہان، ٹیٹو ورک سمیت دیگرکے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں