مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی : رائے محمد آصف

بھکھی (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے لیگی دور میں شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کو چار سال بعد دوبارہ شروع کردیا گیا ہے علاقہ کی عوام کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن رائے محمد آصف خاں کھرل آف پنج ہاتحہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ جہاں پر ہمارا ترقی کی سفر روکا گیا تھا وہی سے دوبارہ ہو چکا ہے اور ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہ جو مہنگائی ہے یہ سابق حکومت کا آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدوں کا نتیجہ ہے جو قوم آج مہنگے پٹرول اور مہنگی بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...