منحرف اراکین کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں: چوہدری مشتاق

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کا پرانا وطیرہ ہے نئی حلقہ بندیاں حکومت کی منشاء پر کی جارہی ہیں جن میں ووٹوں کا ہیر پھیر کر کے حکومتی اتحادی جماعتوں کو فائدہ پہنچایا جائیگا، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس خارج کرنا قابل افسوس ہے جس سے جمہوری سوچ رکھنے والے پاکستانیوں کو دھچکا پہنچا ہے،انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس عدم شواہد پر الیکشن کمیشن کی طرف سے خارج کئے جانے پر عدالت کا رخ کرنے کا فیصلہ کرکے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے فلور کراسنگ اور ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بننے والے کسی طور عوامی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے انہیں قوم انتخابات میں مسترد کرکے سیاسی منظر نامے سے ہمیشہ کیلئے باہر کردیگی منحرف اراکین کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...