حافظ آباد( نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں گذشتہ روز بھارت میں توہین رسالت کے خلاف دواحتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ پہلی ریلی چوک سیدنا صدیق اکبرؓ سے نکالی گئی جس کی قیادت صاحبزادہ سید عطاء الحسنین شاہ، علامہ بدرالزمان تارڑ، مولانا رانا محمد عثمان اصغر چشتی ودیگر نے کی۔ ریلی شہر کی مختلف شاہرائوں سے ہوتے ہوئے ونیکے چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ دوسری ریلی منہاج القرآن کے زیر اہتمام نکالی گئی جسکی قیادت ملک سلطان ، مولانا غلام مصطفے سلطانی ودیگر نے کی۔جو شہر کی مختلف شاہرائوں سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی ۔ اس موقع پر دونوں ریلیوںکی شرکاء نے بھارت کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ حرمت رسولؐ کی خاطر جانیںدینے سے بھی دریغ نہیںکریں گے۔ انہوں نے حکومت پر زوردیا کہ وہ بھارت کا مکمل سفارتی بائیکاٹ کرے۔