شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )تحریک لبیک پاکستان کے رہنما وامیدوار پی پی 140 حاجی جاوید اقبال (جھگیاں والے)نے کہاہے کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو دل سے تسلیم ہی نہیں کیا اور وہ اسکو توڑنے اور غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کرتا آرہا ہے اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبیر ہوگیا ہے ہم نے کشمیر میں ظلم و بربریت کو تو برداشت کرلیا مگر اب گستاخی و بے ادبی ہرگز برداشت نہیں کریں گے حکومت سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کے ساتھ اسکی تمام مصنوعات تجارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے ۔