حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی :چوہدری اویس عمر

جھبراں (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 138 چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ آئے دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر حکومت کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل کر رہی ہے، ڈیزل کی قیمت 260 روپے فی لیٹر کر کے کسانوں کا کچومر نکال دیا گیا ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے بیساکھیوں پر کھڑی موجودہ حکومت چند دن کی مہمان ہے پی ٹی آئی برسر اقتدار آکر عوامی مشکلات کا خاتمہ کر ے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...