گناہوں پر ندامت اور سچے دل توبہ ہی بخشش کا ذریعہ ہے: اکبر نقشبندی

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے مرکزی جامع مسجد نور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گناہوں پر ندامت اور سچے دل توبہ استغفار ہی بخشش کا ذریعہ ہے،اللہ کریم جتنا انسان کی توبہ کا انتظار کرتا ہے شاید ہی پوری کائنات میں کوئی کسی کا انتظار کرے،اللہ کریم کو راضی کرنے کیلئے خلوص دل کے ساتھ چند آنسو چاہیں اتنی آسان قیمت پر کائنات کا رب آپ کو اپنے محبوب بندوں میں شمار کر لیتا ہے،مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کے انسان دنیاوی خواہشات کے ہاتھوں اپنے رب سے غافل ہوچکے ہیں،موت کے بعد انسان اپنے رب سے معافیاں بھی مانگے گا مگر اس وقت بہت دیر ہوچکی ہوگی،یہ دنیا پیسے کمانے اور عیشں و عشرت میں زندگی گزارنے کیلئے نہیں بنائی گئی بلکہ یہ ایک امتحان ہے جس کو وہی پاس کرے گا جس کے پلڑے میں اعمال صالح ہوں گے۔دنیا کے عروج و زوال عارضی ہیں آخرت کی تیاری کرنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...