3 ماہ میںاوورسیز پاکستانیوں کی 1592 شکایات نمٹا ئی:سید خادم عباس


لاہور( نیوز رپورٹر) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب سید خادم عباس نے کہا ہے کہ گذشتہ 3 ماہ کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی 1592 شکایات نمٹا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی معاونت سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ اوور سیز پاکستانیوں کو وطن عزیز میں درپیش مسائل کے حل میں زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج او پی سی پنجاب  میں  ہفت روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن