اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں سائیکلوں کی مقامی پیداوارمیں رواں مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اپریل 2022 ء تک ملک میں 115545 یونٹ بائسائیکلز کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 88.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 61410 یونٹس سائیکلوں کی مقامی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اپریل 2022 ء میں ملک میں 12304 یونٹس سائیکلوں کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 48.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں ملک میں 8300 یونٹس سائیکلز کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 10.7 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔