اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال اپریل میں آٹو فنانسنگ میں 25فیصد اضافہ ہوا ، مارچ کے مقابلہ میں اپریل کے دوران گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کی فراہمی ایک فیصد بڑھی ۔ سٹیٹ بنک کے مطابق اپریل 2021ء میں آٹو فنانسنگ کا حجم 293ارب روپے تھا تاہم اپریل 2022ء کے دوران گاڑی کی خریداری کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کا حجم 366.79ارب روپے تک بڑھ گیا۔اس طرح اپریل 2021ء کے مقابلہ میں اپریل 2022ء کے دوران بنکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے کی جانے والی آٹو فنانسنگ میں73.79ارب روپے یعنی 25فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایس بی پی کے مطابق مارچ 2022ء کے مقابلہ میں اپریل 2022 ء کے دوران قرضوں کے اجرا میں 0.9فیصدکی بڑھوتری سے حجم مارچ کے 363.55ارب روپے کے مقابلہ میں اپریل میں 366.79ارب روپے تک بڑھا ہے۔
آٹو فنانسنگ :اپریل میں حجم 366.79ارب تک بڑھا،سٹیٹ بنک
Jun 18, 2022