بی ایس سی انجینئرنگ ، بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی پروگرامزمیں انٹری ٹیسٹ(ایکیٹ)کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 جون ہے


 لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے تحت بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی پروگرامزمیں پنجاب بھر سے داخلوں کیلئے منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ(ای کیٹ)کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔ حبیب بنک کی نامزد شاخوں سے 1500 روپے کی ادائیگی پر ٹوکن خریدے جا سکتے ہیں جبکہ آن لائن رجسٹریشن فیس ادا کرنے یا ٹوکن نمبر حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔ آن لائن فرضی ٹیسٹ 15 اور 16 جولائی کو ہوں گے جبکہ انٹری ٹیسٹ 18 سے 22 جولائی کے دوران ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...