مقدمہ قتل میں گواہ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ کو شوکاز نوٹس 


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں گواہ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا عدالت نے ایس ایچ او لوہاری گیٹ کو 24 جون کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج نوید انجم سلیمی نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ملزم سجاول خان سمیت دیگر کیخلاف قتل کے مقدمہ میں گواہوں کو طلب کیا ۔عدالتی طلبی کے باوجود نہ کوئی گواہ اور نہ ہی تعمیل کنندہ عدالت میں پیش ہوا حکم عدولی پر کیوں نہ ایس ایچ او لوہاری گیٹ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...