اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت بلوچستان کے ہوائی اڈوں اور ہوائی سفر کے کرایوں کے حوالے سے اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکرٹری ہوا بازی ، سی ای او پی آئی اے، ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن ، چیف سیکرٹری بلوچستان نے شرکت کی ،، احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کی اولین ترجیح بلوچستان کے شہریوں کو ہوائی سفر کی سہولیات فراہم کرنا ہے ،بلوچستان کے شہریوں کے ہوائی سفر سے متعلقہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا ،موجودہ ہوائی سفر کے کرایوں کا ماڈل مہنگے کرائے کا موجب بنتا ہے ایسا نظام وضع کیا جائے گا جس سے بلوچستان کے شہریوں کو سستا ہوائی سفر مہیا کیا جائے ،بلوچستان کو باقی صوبوں سے جوڑنے کے لئے فلائیٹس آپریشن بڑھائے جائیں گے ،مجودہ فلائیٹس آپریشنس بلوچستان کے شہریوں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہیںمارچ کو گوادر نیو ائیرپورٹ کا افتتاح کیا جائے گا، جو وزیر اعظم کی جانب سے گوادر کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہو گا ،وفاقی وزیر نے کوئٹہ ائیرپورٹ کو بین الاقوامی فلائٹس کے لیے 14 اگست تک آپریشنل بنانے کی ہدایات دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ائیرپورٹ فعال ہونے کے بعد بلوچستان کی آبادی کا مشرق وسطیٰ کے ساتھ بین الاقوامی رابطوں کو بڑھایا جائے گا جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن کام کر رہے ہیں. کوئٹہ سے جدہ کے لیے براہ راست حج پروازیں شروع کی جائیں گی جس سے صوبے سے تعلق رکھنے والے ان حاجیوں کو سہولت ملے گی جو اس وقت کراچی / اسلام آباد کے راستے بالواسطہ روٹ استعمال کرتے ہیں. پی آئی اے بلوچستان کے 3 شہروں کے لیے ہفتہ وار 30 پروازیں چلا رہی ہے۔