اسلام آباد(خبرنگار خصوصی) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) وفاقی دارالحکومت صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام ہو گئی، بجلی کے بلوں پر اور آئیسکو کی ویب سائٹ پر دیئے گئے کمپلینٹ سیل اور کسٹمر کیئر کے نمبروں پر متعدد بار کالز کرنے کے باوجود صارفین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہزاد ٹائون کی گلی نمبر 23 میں ٹراسمیشن لائن کا پول خراب ہونے کے باعث مذکورہ گلی کو شہزاد ٹائون سے منقطع کر کے پورے ٹائون کی بجلی بحال کر دی گئی تاہم گلی نمبر 23 کی بجلی جمعہ کے روز شام سات بجے تک بحال نہ ہوئی، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، صارفین بجلی کی بندش کے باعث نماز جمعہ کی ادائیگی سے بھی محروم رہ گئے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ترجمان آئسیکو نے بھی کال اٹینڈ کرنی گوارا نہیں کی۔ صارفین نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر سے اس امر کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
26گھنٹے بجلی کی بندش اسلام آباد میں آ ئیسکو صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے میں نا کام
Jun 18, 2022