گرمی کی شدت، عوام  واٹر پارک پہنچ گئے 


سکھر (بیورورپورٹ)  ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر سمیت اطراف کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے نہروں اور نجی واٹر پارکوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی سکھر الیکٹرک پاور سپلائی (سپیکو)  انتظامیہ کی جانب سے دیہی و شہری علاقوں می گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دن بھرآنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن