پی پی غریبوں کی ترجمان ہے، عبدالسمیع

Jun 18, 2022


سکھر  (بیورورپورٹ)  اہلیان نیوپنڈ کمہار محلہ سکھر کے مکینوں کی جانب سے پی پی کے نامزد امیدواروں کے اعزاز میں استقبالیہ و کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ، کارنر میٹنگ میں مکی شاہ ٹائون یوسی 11سے پی پی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین عبدالسمیع پیرزاد ہ ، وائیس چیئرمین حاکم علی گوپانگ سمیت علاقہ معززین خلیل قیصر سمیت دیگر نے شرکت کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یوسی 11کے امیدوار عبدالسمیع پیرزادہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو غریب کی ترجمان  ہے  تقریب میں ایوب پیرزادہ ، عمران پیرزادہ ، جہانگیر راجپوت ، اشرف راجپوت ، کامران پیرزادہ ، سہیل صدیقی ، اسد میمن ، شاہد شیخ، اکرم خان ، مظفر منگی ، قلیم کندھر ، وقاص بلوچ ، سنی راجپوت و دیگر بھی شریک تھے ۔

مزیدخبریں