لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) صوبائی مشیر جیل خانہ جات سندھ اور صدر پیپلز پارٹی ڈویژن لاڑکانہ اعجاز جکھرانی نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ جیل کا ماحول کچھ دن خراب رہا، سینٹرک جیل اور ڈسٹرکٹ جیل کے ماحول میں فرق ہے، جہاں ڈسٹرکٹ جیل کو سینٹرل جیل کا درجہ دیا گیا تھا، جیل میں موبائل کے استعمال سے کرائم بڑھ رہا تھا، کچھ قیدی سکھر جیل منتقل کئے اور پاپولیشن کم ہونے سے حالات کنٹرول ہوئے، جیل کے اندر سی سلاخیں، لوہے کی راڈ قیدیوں کے پاس تھی، کسی کا نقصان نہیں چاہتے تھے جس کے لیے رینجرز کو بھی بلایا گیا، وزٹ کیا ہے لیکن اب ماحول بہت بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ قیدیوں نے جیل کی حالت خراب کردی تھی، انھوں نے لڑنے کے لیئے بہت سامان رکھا تھا، سینٹرل جیل کے ایس او پیز اور دیگر سہولیات فراہم کرینگے جب کنٹرول ہوگا تو کچھ قیدیوں کو واپس لائینگے، انہوں نے کہا کہ تالاب میں ایک مچھلی خراب ہوتی ہے تو تالاب خراب ہوتا ہے یہاں بھی ایسا ہوا ہے، ذمہ داروں کو خلاف انکوائری کے بعد کاروائی ہوگی، اس سے قبل صوبائی مشیر نے لاڑکانہ سینٹرل جیل کا دورہ کیا جہاں منشیات، موبائل فون سمیت دیگر ممنوعہ اشیائے کی برآمدگی کے متعلق جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلوڑ انہیں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
لاڑکانہ جیل کے ماحول میں بہتری آرہی ہے، اعجاز جھکرانی
Jun 18, 2022