جیکب آباد کی حاملہ خواتین کو  پیچیدگیوں کے خطرات لاحق


جیکب آباد (پی پی آئی) پاکستان میں بڑھتے  درجہ حرارت کی وجہ سے خواتین خاص طور پر حاملہ خواتین خطرے میں ہیں کیونکہ بہت سی خواتین کے پاس حمل اور پیدائش کے فوراً بعد کام کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا۔‘پی پی آئی کے مطابق تحقیق کے مطابق طویل عرصے تک گرمی کا سامنا کرنے والی حاملہ خواتین میں پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے پاکستان میں عام طور پر خواتین تنگ کمروں جن میں وینٹیلیشن کا خاص نظام نہیں ہوتا، خاندان کے لیے چولہے پر کھانا پکاتی ہیں جو صورتحال کی سنگینی کو بڑھا دیتا ہے جیکب آباد میں سینکڑوں خواتین موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔ تجزیے کے مطابق درجہ حرارت میں ہر ایک ڈگری اضافے سے مردہ بچوں اور قبل از وقت پیدائش کی شرح میں تقریباً پانچ فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن