بھارت: فوجی بھرتی کے نئے نظام کیخلاف احتجاج جاری‘ مزید 5 ٹرینیں نذرآتش

Jun 18, 2022

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام کے خلاف بھارت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے بہار اور تلنگانہ میں مزید 5 ٹرینیں جلا دیں۔ ایک روز پہلے بھی تین ریاستوں میں کئی ٹرینیں جلائی گئی تھیں۔ مظاہرین نے نائب وزیراعلیٰ بہار کے گھر پر بھی دھاوا بولا۔ نئے نظام میں فوج میں چار سال کیلئے بھرتی ہو گی۔ طول مدت کیلئے صرف ایک چوتھائی بھرتی ہوگی۔
بھارت/ ٹرینیں نذر آتش

مزیدخبریں