ریاض(اے پی پی)سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ معمر افراد کے ساتھ بدسلوکی قابل سزا جرم ہے جس پر ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ملک میں معمر افراد کے حقوق اور ان کی نگہداشت کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، معمر افراد کی حق تلفی پر سزا بھی مقرر ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے معمر افراد کے عالمی دن کے موقع پراپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ جو شخص بھی کسی بوڑھے کے ساتھ بدسلوکی کرے گا اسے معمر افراد کے حقوق کے قانون کی دفعہ 3 کے تحت سزا ملے گی۔
سعودیہ معمر افراد
سعودی عرب، معمرافراد سے بدسلوکی پر ایک سال قید، 5 لاکھ ریال کی سزا نا فذ
Jun 18, 2022