کراچی ( نیوز رپورٹر ) وائس چیئرمین کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈکے احکامات پر مذکورہ علاقوں میں ترقیاتی کام بڑی تیزی سے جاری ہیں،سراج کالونی میں مسیحی برادری کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے جہاں دوگرجاگھر بھی قائم ہیں جن کو اب سیوریج کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔ان خیالات کا اظہار کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ لیاقت آباد زون کے ایگزیکٹیوانجینئر سیوریج ظفرملک نے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے موقع پرعلاقہ معززین وعوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ لیاقت آباد زون سیوریج کی جانب سے اورنگ آباد،جلال آباد،سراج کالونی، مسرت کالونی اور ناظم آباد بلاک 1کے بوسیدہ نظام کو تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے اور ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیاگیاہے، ان علاقوں میں 70پزارسے زائد آبادی ہے جوسیوریج کی سہولیات سے مستفید ہوگی۔