ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی  کا نوٹس لیاجائے، مفتی بلال قادری


کراچی (  نیوز رپورٹر  ) تحریک پیغام اسلام پاکستان کے امیر مفتی محمدبلال قادری نے کہاہے کہ بھارتی اسلاموفوبیاخطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکاہے، اقوام کو اس جانب توجہ دینی چاہئے۔یہ بات انہوں نے جامع مسجد مصطفیٰ ﷺ جناح روڈشیرشاہ میںناموس مصطفیٰﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔توہین رسالت کے خلاف مظاہرے کرنے والے مسلمانوں کے گھروں کی مسماری سیکولرازم کے نام پر دھبہ ہے،نہتے اور بے گناہ مسلمانوں پر بے جاتشدد،ظلم اور جبر نے نام نہادبھارتی جمہوریت کو بے نقاب کردیاہے۔بین الاقوامی ادارے فوری نوٹس لیں اور بھارت کے ہندوتواجنون کو روکیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت اول روزسے کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم کرتاآرہاہے ،کشمیری مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے اور اب ہندوستان میں بھی مسلمان نوجوانوں ،بچوں، بوڑھوں اور خواتین پر ظلم کی تاریخ رقم کررہاہے، لیکن افسوس یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کو یہ نظرنہیں آتا،مودی سن لے ظلم کی یہ رات باالآخر ڈھل جائے گی اور اکھنڈبھارت کا جنونی ہندوئوں کا خواب خاک میں مل جائے گا،بھارت کئی ٹکڑوں میں تبدیل ہونے کی طرف جارہاہے ۔انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن