بھارت کیخلاف ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کا مظاہرہ

Jun 18, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)  ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان  کے تحت بھارت میں ہونے والی توہین رسالت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں علماء کرام سمیت عوام نے شر کت کی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے سیکر ٹری جنرل علامہ رضی حیدر کا کہنا تھا نر یندر مودی اور اس کے بد بخت حواری شیطان سے بد تر اور انسا نیت کے لئے خطرہ ہیں بھارت کی ناپاک جسارت پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلوب چھلنی اور مضطرب ہیں اب مسلمانوں کی مزید قوت برداشت کا اور امتحان نہیں لیا جائے عالم اسلام کے مذہبی نظر یات کیخلاف جارحیت بر داشت نہیں کی جائے گی بھارت کی حکمران جماعت کے ترجمان کی ناپاک جسارت جہالت کا شا خسانہ ہے بھارت کا حکمران طبقہ اپنی اوقات میں رہے دنیا کے دوارب مسلمان محسن انسانیت سرور کونین حضرت محمد مصطفی صلی علیہ وسلم کی عزت و ناموس پر آنچ نہیں آنے دیں گے اقوام متحدہ فوری طور پر اسلام اقداراور عقائد کے خلاف ہونیوالی ناپاک جسارت اور جارحیت کے خلاف سخت ایکشن لے مظاہرین سے دیگر علماء کرام کا خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا بھارتی معلونہ کے بیان سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی الٹا بھارتی حکمرانوں نے احتجاج کر نے والے بے گناہ مسلمانوں کو گر فتار کر لیا پوری امت مسلمہ کو چائیے کہ بھارتی مصنوعات کا مکمل با ئیکاٹ کر یں کفار کو سبق سکھانے اور ان کی زبانوں کو ہمیشہ کے لئے بند کر نے کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے امت متحد ہوکر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کر سکتی ہے مظاہرے کے اختتام پر شر کائے مظاہرین نے بھارتی،امر یکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔

مزیدخبریں